لاہور:رشتہ داروں کے مابین جھگڑےکےدوران فائرنگ،تین راہگیر زخمی

10 Jun, 2024 | 09:19 AM

(وقاص احمد)نشتر کالونی کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین  راہگیر زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کاواقعہ رشتہ داروں سےجھگڑےکےدوران پیش آیا جس کی زد میں آ کر راہگیر جن میں صبا،یاسین اورعمران شامل ہیں زخمی ہو  ئے۔
 بتایا گیا ہے کہ ملزم متین نےلڑائی جھگڑےکےدوران فائرنگ کی،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

مزیدخبریں