عظمت مجید: گنگارام ہسپتال میں خواتین ہاسٹل ڈریم لینڈمیں رات بھر بجلی نہ آنےکے سبب خواتین ہاؤس آفیسرز نے اتوار کے روز ایم ایس آفس میں احتجاج کیا ۔ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہاسٹل میں خوف وہراس پھیلا۔
گنگارام ہسپتال میں خواتین ہاسٹل ڈریم لینڈمیں رات بھر بجلی نہ آ نے پر خواتین ہاؤس آفیسرز نے ایم ایس آفس میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔
گنگارام ہسپتال وومن میڈیکل آفیسرز نے کہا کہ بجلی نہ آنے سے ساری رات اذیت میں گزاری ۔ شارٹ سرکٹ سے خوف و ہراس بھی پھیلا ۔
ہاؤس آفیسرز نے بتایا کہ ساری رات گز گئی مگر اب تک ہمیں الیکٹریشن مہیا نہیں کیا گیا ۔ ایسے حالات میں کیسے کام کریں۔
ایم ایس گنگارام ہسپتال حافظ معین ادین کا کہنا تھا کہ ہاسٹل کی وائرنگ کافی پرانی ہے۔ پرانی وائرنگ پر خواتین نے ہاسٹل میں غیر قانونی طور پر اے سی لگوائے، جس کے باعث شارٹ سرکٹ ہوجاتا ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے صرف کولر کی اجازت ہے۔ مسئلہ کرانے کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں۔