اسوہ فاطمہ: نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو لاہور کے شہریوں نے ریسٹورنٹس میں بڑی سکرینوں پر خوب انجوائے کیا۔ فیملیز نے اکٹھے ہو کر میچ بھی دیکھا اور کھانے سے بھی لفط اندوز ہوئے۔
ان تقریبات میں فیمیلیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بہت سے ریسٹورنٹس کی طرح فلیٹیز ہوٹل میں بھی پاکستان بھارت میچ کو بڑی سکرین پر دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں دوسرے لوگوں کے ساتھ مس یونیورس پاکستان کے مقابلہ میں شریک ہونے والی بعض سلیبریٹیز بھی شریک ہوئیں۔ اس خاص تقریب میں پاکستان بھارت میچ کو سلیبریٹ کرنے کے لئے کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکا نے میچ دیکھنے کے ساتھ مس یونیورس پاکستان کے مقابلہ کی شرکا کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔