نذیر مسیح کے قتل پر احتجاج کے لئے پیپلز پارٹی بھی سڑکوں پر آ گئی

10 Jun, 2024 | 12:18 AM

سٹی42:  سرگودھا  میں نذیر مسیح کے قتل پر احتجاج کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی بھی سڑک پر آ گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے نائب صدر  ایڈورڈ سہوترا اور دیگر عہدیداروں نے اتوار کے روز لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سرگودھا میں مسحیی شہریوں کے ساتھ ظلم کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔  مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے بربار کے شہری ہیں لیکن جب بھی ان کے ساتھ ظلم ہوتا ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے  ان کے ساتھ بربار کے شہریوں جیسا سلوک کرنے سے گریزاں نظر آتے ہیں۔ 

ایڈورڈ سہوترا نے مطاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کی سرگودھا میں نذیر مسیح کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ 

مزیدخبریں