انٹر کے سالانہ امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کیلئے خوشخبری

10 Jun, 2023 | 11:36 PM

جنید ریاض :لاہور بورڈ نے انٹرکا سالانہ امتحان 2022 پاس کرنے والے امیدواروں کیلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا۔سکالر شپ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان کے ریاضی مضمون میں حاصل کردہ نمبر پر دیا جائے گا۔
 لاہور بورڈ نے انٹرکا سالانہ امتحان 2022 پاس کرنے والے امیدواروں کیلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا۔ سکالر شپ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان کے ریاضی مضمون میں حاصل کردہ نمبر پر دیا جائے گا۔سکالر شپ صرف پانچ امیدواروں کو جاری کیا جائے گا جو انٹر امتحان پاس کرنے کے بعد بی اے یا بی ایس سی میں داخل ہونگے۔

امیدوار کیلئے گریجویٹ میں ریاضی اختیاری کا مضمون رکھنا لازمی ہے۔اسکے ساتھ امیدوار کا گورنمنٹ یا لاہور بورڈ سے الحاق شدہ کالجز میں داخل ہونا لازمی ہے۔امیدوار اپنی درخواست پرنسپل یا ادارہ کے سربراہان سے تصدیق کروا کر بور ڈ آفس میں جمع کروائیں گے۔درخواستیں 8 جون تک لاہور بورڈ کے آفس میں جمع کروائی جاسکیں گی۔

مزیدخبریں