ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں آندھی اور بارش ، لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر

شہر میں آندھی اور بارش ، لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا  : شہر میں آندھی اور بارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔ دو سو بیس سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے تک معطل رہی ۔ 
 ذرائع نے بتایا ہے کہ آندھی کی وجہ سے لیسکو کے 132کے وی سسٹم میں ٹرپنگ ہوئی۔ جس کے سبب متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ این پی سی سی کی جانب سے 132 کے وی سسٹم بحال ہونے پر کمپنی کے الیون کے وی فیٍڈرز میں فالٹ سامنے آ گئے۔

تکنیکی خرابیاں پیدا ہونے سے متعدد فیٍڈرز سے بجلی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ترجمان لیسکوکے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سےسسٹم میں عارضی تعطل آیا، جس پر فیلڈ سٹاف کام کر رہا ہے۔ لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر بحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ لیسکو ترجمان نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بارش اور آندھی کے دوران برقی املاک کے قریب جانے سے گریز کریں۔ جانوروں کو بھی بجلی کے پولز کیساتھ نہ باندھا جائے۔