شہر لاہور میں موٹر سائیکل چھیننے، چرانے والے بے لگام

10 Jun, 2023 | 09:08 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: شہر لاہور میں موٹر سائیکل چھیننے اور چرانے والے بے لگام ہو گئے، رواں سال 11 ہزار 414 موٹر سائیکلوں سے شہری محروم ہو گئے۔

رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 659 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں، 10 ہزار 755 چوری ہوئیں۔ موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن سرفہرست رہا، صدر ڈویژن میں 180 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، 2548 چوری ہوئیں۔ سٹی ڈویژن ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا، جہاں سے 140 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں،   2510 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔

کینٹ ڈویژن میں 128 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، 2070 چوری ہوئیں۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 140 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، 1277 چور لے اڑے۔  سول لائنز ڈویژن میں 30 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، 1180 چوری ہوئیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 41 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، 1170 چوری ہوئیں۔

مزیدخبریں