ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اپنے بچپن میں جنسی استحصال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی اور انکشاف کیا کہ "بچپن میں وہ بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بن چکی ہیں۔"
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے بچپن میں خود کے ساتھ پیش آنے والے "جنسی استحصال" کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنے بچپن کا ایک ناخوشگوار واقعہ سناد یا۔
انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں بھارتی دیگر اداکارائیں ودیا بالن ،انوشکا شرما، عالیہ بھٹ اور رادھیکا آپٹے بھی موجود تھیں،سونم کپور نے اس متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ" جب میں تقریباً 13 سال کی تھی تو میرا بھی "جنسی استحصال" کیا گیا، میرے لیے یہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ تھا۔"
سونم کپور نے کہا کہ"میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا، میں ایک مال میں شاپنگ اور دوستوں کے ساتھ مووی دیکھنے گئی تھی، اس دوران ایک شخص نے مجھے نازیبا انداز میں چھوا تھا، اس واقعے پر میں سہم گئی تھی اور میرے لیے یہ کافی تکلیف دہ تھا۔"
سونم کپور جنسی استحصال کا واقعہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی اور مزید کہا کہ "میں نے اس واقعے کا ذکر آج تک کسی کے ساتھ نہیں کیا ہے، میں اس واقعے کو تاحال بھلا نہیں سکی ہوں۔"
سونم کپور کے اس واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ" اس میں سونم کا کوئی قصور نہیں ہے، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے افراد ذہنی مریض ہوتے ہیں۔"