دن بھر کی گرمی اور سورج کی تپش کے بعد شہر کا موسم خوش گوار

10 Jun, 2023 | 07:25 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: لاہور شہر میں گرد آلود اور تیز ہوا چلنے کا سلسلہ جاری ہے، موسم خوش ہوتے ہی شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ 

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد جبکہ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔ 

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے صبح کے وقت شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیاں آنکھ مچولی جاری رہنے کی پیشن گوئی کی تھی۔ بارش کے کوئی امکانات ظاہر نہیں کیے گئے۔

مزیدخبریں