شہزاد خان ابدالی : صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس عرفان اقبال شیخ نے کہا ہےزراعت،آئی ٹی سمیت دیگر سیکٹر کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں مگر بجٹ خسارہ کیسے پورا ہوگا .
صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس نے دیگر عہدیدران کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی۔عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کے سپر ٹیکس لگانے سے پیدواری لاگت بڑھ جائے گی۔ بنکنگ ٹرانزیکشنز پرصفر اعشاریہ 6 فیصد ٹیکس کو واپس لینا چاہیے۔
صدر فیڈریشن چیمبر نے کہاکہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی ۔ تین سال میں 65 ارب ڈالر قرضے کیسے واپس ہونگے ۔
ادھر چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نے بجٹ کو متوازن بجٹ قرار دے دیا۔ نعیم میرکا کہنا تھا کہ بجٹ تاجر اور عوام دوست ہے۔ مگر اس سے مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہوگا۔
ایف پی سی سی آئی کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں نائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار ، چیف کوآڈینیٹر محمد علی میاں،سینئر نائب صدر لاہور چیمبر ظفر محمود چودھری، نائب صدر فیڈریشن چیمبر رفعت ملک ،خواجہ شاہ زیب اکرم ،فہیم الرحمٰن سہگل بھی موجودتھے ۔