ویب ڈیسک: نگراں زیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کل لاہور میں کئی تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے میں مصروف ترین دن گزارا۔محسن نقوی نے کئی دیگر پروجیکٹس سائٹس کے ساتھ لاہور میں مین بلیوارڈ گلبرگ کو والٹن سے لنک کرنےکےمنصوبہ کی سائٹ کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نےگلبرگ مین بلیوارڈ سے والٹن تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا۔سی ای او پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نگراں وزیر اعلیٰ کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔