ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کا فوج کو واپس بھیجنے کا فیصلہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو پنجاب سے فوج واپس بلانے کیلئے خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں تعینات فوج کے دستوں کو فوری طور پر واپس بلوا لیا جائے۔
نگران پنجاب حکومت نے 10مئی کو فوج طلب کی تھی۔ فوج کی 10کمپنیزکی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی تھیں۔ پاک آرمی کوپنجاب میں آرٹیکل 245کے تحت طلب کیا گیا تھا۔