(شاہزیب حسین) تاجر سے ڈیڑھ کروڑ بھتہ طلب کرنے والا گینگ وار کارندے فہیم کو سائٹ سپرہائی وےکےقریب پولیس نے گرفتار کر لیا۔
کراچی میں تاجر سے ڈیڑھ کروڑ بھتہ طلب کرنے والا گینگ وار کارندہ گرفتار، ملزم فہیم کو سائٹ سپرہائی وےکےقریب پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سےایک دستی بم برآمد ہوا، ملزم نےکچھ دنوں قبل تمباکوکےایک تاجرسےڈیڑھ کروڑبھتہ کامطالبہ بھی کیا، ملزم کےخلاف دہشت گردی کی دفعہ کےتحت مقدمہ تھانہ پاکستان بازارمیں درج ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم لیاری گینگ وارکااہم کارندہ ہے، ملزم قتل ،بھتہ خوری اوردیگرسنگین جرائم میں ملوث ہے۔