بھرتیوں میں بد عنوانی کا کیس، سماعت 13 جون تک ملتوی

10 Jun, 2023 | 05:42 PM

Ansa Awais

( سٹی42) پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جون تک ملتوی ہو گئی۔

 لاہور ہائی کورٹ میں صدر پی ٹی آئی پرویزالہٰی اوررائےممتازکی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے سماعت کی۔ پرویزالہٰی کی وکیل راناانتظار نےاپنےدلائل مکمل کرلئے جبکہ پراسیکیوشن آج بھی مقدمہ کاریکارڈپیش نہیں کر سکی۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تفتیشی افسرکوئٹہ گیاہوتھاوہ واپس آرہا ہے، ابھی راستےمیں ہے۔ پراسیکیوشن نےمکمل ریکارڈپیش کرنےکیلئےعدالت سے مہلت مانگی جبکہ اینٹی کرپشن حکام نےمقدمہ کاجزوی ریکارڈپیش کیا۔

 عدالت کا آئندہ سماعت پرمکمل ریکارڈ پیش کرنےکاحکم دیتے ہوئے مزیدسماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔
 

مزیدخبریں