جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی اغوا

10 Jun, 2023 | 05:10 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی کے غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔  پولیس اور رینجرز کی نفری جناح ہسپتال گائنی وارڈ کے باہر پہنچ گئی۔ 

کراچی جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی مبینہ طور پر اغوا کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔  ایس ایس پی اسد رضا کی ہدایت پر ساؤتھ پولیس نے بچی کو ڈھونڈنے کا عمل تیز کردیا۔  پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔ فوٹیج میں ایک خاتون کو گود میں بچی کو لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 ساؤتھ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے بچی کو لے جانے والی خاتون کو ڈھونڈنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔  ایس ایس پی اسد رضا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جو سی سی ٹی فوٹیج پولیس نے حاصل کی ہے وہ ہی خاتون بچی اٹھا کر لے گئی ہے۔ 

مزیدخبریں