ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہےکہ پنجاب پولیس بچھڑ جانیوالے درجنوں بچوں کو روزانہ اہلخانہ سے ملواتی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ”میرا پیارا“ ایپ کی ورکنگ بارے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل ،گمشدہ بچوں،گھر کا راستہ بھولنے والےافرادکوگھر پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔جدید ایپلی کیشن سے ابتک سینکڑوں گمشدہ بچوں ،بزرگوں کو گھر والوں سے ملوایا جا چکا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملک میں سروس ڈلیوری کو جدید ٹیکنالوجی کے بغیر بہتر بنانا ممکن نہیں، اینڈرائڈ اور آئی او ایس پر ”میرا پیارا ایپ“ کو ہر شہری با آسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے، شہری گمشدہ بچوں ،بزرگوں کی تصاویر شئیر کرکےپولیس کی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔