بیواؤں کےہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن قرضےحکومت اداکرےگی

10 Jun, 2023 | 04:50 PM

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اپنی پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بیواؤں کے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کا قرض حکومت ادا کرےگی۔

1 سے 16 گریڈ کے ملازمین کو 35 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے اوپر والوں کو 30 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ اپنے ملازمین کو حکومت کی مقرر کردہ کم سے کم تنخواہ نہیں دے رہا تو اس کی شکایت حکومت سے کریں۔ 

جن اداروں میں کم سے کم اجرت نہ دینے کی شکایت ہوگی حکومت اس پر حرکت میں آئے گی، کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سول سوسائٹی کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں