ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نےٹی جنکشن اور بندروڈ توسیعی منصوبہ میں ترامیم کی ہدایت کردی

CM Mohsin Naqvi asks LDA to amend T Junction and BandRoad expansion project, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گلشن راوی اور  بند روڈ آمد، ٹی جنکشن و بند روڈ کے توسیعی منصوبے پر بریفنگ لی۔ محسن نقوی نے منصوبے پر عملدرآمد اور سڑکوں کی کشادگی کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں ۔ ایل ڈی اے سے ازسر نو پلان طلب کر لیا ۔

نگراں وزیر اعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کا از سر نو ٹیکنیکل جائزہ لیا جائے ۔ رنگ روڈ کی ٹریفک کے بلاتعطل بہاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے پراجیکٹ میں ضروری ترامیم کی جائیں۔ملتان روڈ، سمن آباد اور دیگر ملحقہ آبادیوں سے آنے والی ٹریفک کیلئے سگنل فری راستے کشادہ ہونے چاہئیں۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنرلاہور ڈویژن/ ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور دیگر حکام بھی ہمراہ موجود تھے۔