ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ کالیڈی ولنگڈن ہسپتال دورہ،سہولیات کےلئے اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس حنیف: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ہفتہ کےروز لاہور میں لیڈی ویلنگٹن ہسپتال کا دورہ کیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا ۔وزیر اعلی پنجاب کو ہسپتال کے مختلف تعمیراتی پلانز پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب کو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے پلان کے بارے  میں بھی بریفنگ دی گئی ۔

وزیر اعلی پنجاب نے صحت کی سہولیات سے متعلق تمام تر اقدامات مکمل کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال ککی بیسمنٹ اور قدیم عمارت  کے بعض بوسیدہ حصوں کا خود جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ان حصوں کی تعمیر  اورر مرمت کا کام ٹیکنیکل کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

محسن نقوی نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے اسٹاف کے ساتھ ملاقات مین کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور تمام ہیلتھ پروفیشنلز کی حفاظت کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی، اس ضمن میں ضروری قانون سازی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میری پہلی ترجیح ہے۔ مطالبات پت عملدرآمد کروانے کے لئے ڈاکٹروں کا ہڑتال کرنا درست نہیں۔