سعود بٹ: وزیر اعلی محسن نقوی نے ہفتہ کے روز پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس جا کر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مشینری کی خریدای کے حوالہ سے جلد از جلد اقدامات کرنےکرنے کی ہدایت کی۔
ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر کمپلکس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر بابر سلیم نے وزیر اعلی پنجاب کو پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔۔وزیر اعلی اس اے قبل یکم جون کو بھی کمپکس کا دورہ کر چکے ہیں۔وزیر اعلی نے 10 روز میں کام کہ رفتار بڑھانے پر پراجیکٹ مینیجر اور ٹیم کو شاباش دی۔وزیر اعلی پنجاب نے کمپلکس کا سول ورک 30 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔
حکام نے بریفنگ میں استدعا کی کہ 16 ملین ڈالر کی رقم سے لیبارٹری مشینری کی خریداری کی ضرورت ہے۔ اتھارٹی کے پاس فنڈز موجود ہیں، حکومت ڈالر میں رقم منتقل کروانے کی اجازت دے۔وزیر اعلی نےچیف سیکٹری کو ہدایات کی کہ مشینری خریداری کے حوالہ سے جلد از جلد اقدامات کیئے جائیں۔