ویب ڈیسک: یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل آج انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی اور اطالوی کلب انٹر میلان کے درمیان استنبول میں کھیلا جائے گا۔
فائنل کیلئے دونوں ٹیمیں استنبول پہنچ چکی ہیں۔ چیمپئنز لیگ فائنل کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ استنبول کےاولمپک اتاترک اسٹیڈیم کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی ہے۔اسٹیڈیم کے گیٹس پر چیمپئنز لیگ سائنج بنانے کے ساتھ ساتھ استقبالیہ ٹینٹس لگائے ہیں۔
The best of the best on the ultimate stage ???????? #UCLfinal x @Dan_Draws pic.twitter.com/NEUtT0jsFv
— UEFA Champions League (@ChampionsLeague) June 10, 2023
فٹبال کی دنیا کے چار بڑے ناموں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، سٹیون جیرارڈ اور گیرتھ بیل کے کارڈ بورڈ مجسمے بھی رکھے گئے ہیں۔ ایف اے کپ فاتح مانچسٹر سٹی کی ٹیم چیمپئنز لیگ فائنل میں فتح کیلئے پرامید ہے۔
کامیابی کی صورت میں مانچسٹر سٹی 1998-99 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے بعد ایک سیزن میں دونوں ٹائٹل جیتنے والا پہلا انگلش کلب ہوگا۔