ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی پنجاب میں پہلی مرتبہ54 کھیلوں کی سمر گیمز کروائیں گے

Summer Games in Punjab will include 54 games, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب سمر گیمز 2023 کے انعقاد کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا، صوبے میں پہلی مرتبہ 54 کھیلوں کے مقابلے کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سمر گیمز 2023 کے انعقاد کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا، صوبے میں پہلی مرتبہ پنجاب سمر گیمز میں 54کھیلوں کے مقابلے کرانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

 کھیلوں میں کرکٹ،ہاکی، فٹبال، شوٹنگ بال،اتھیلٹکس، سنوکر، بیڈ منٹن سمیت تمام کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جیتنے والے کھلاڑیوں اور ٹیمز کومجموعی طورپر ایک ارب 32کروڑ روپے کے انعامات دئیے جائیں گے۔