ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے‘

’بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔

لاہور میں   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  وفاق نے 12 ماہ کا بجٹ دیا اور  پنجاب نے 4 ماہ کے بجٹ کا فیصلہ کیا، عبوری حکومت کو بجٹ پر نظر ثانی کرنا ہوگی، عوام کو اس بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کے ہٹ مین ہیں، بجٹ میں الیکشن کے لیے پیسا رکھا ہے، نیتوں کا حال اللہ جانتا ہے، اس بجٹ میں بار بار ترمیم ہوتی رہے گی، تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ ہوگا پیسا کہاں ہے آپ کے پاس؟ بجٹ میں ساڑھے 600 ارب کا سرپلس دکھایاگیا ہے وہ کہاں سے آئے گا؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 12 اگست کو موجودہ پارلیمنٹ کی مدت پوری ہورہی ہے اس لیے الیکشن تو ہونا ہے اب اگر آئین سے ماورا کوئی کام ہو تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔جہانگیر ترین کی پارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔
 

Ansa Awais

Content Writer