مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فن کاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پہلی بار فلم فنانس فنڈ کے لیے دو ارب اور فن کاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے ( بجـٹ میں) ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اقدامات فلمی صنعت کی ترقی اور قومی فن کاروں کی بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔
I am equally delighted to announce that funds have been allocated both for the Film Finance Fund and for Artists’ Health Insurance for the first time ever. Rs 2 bn have been allocated for the Film Finance Fund and Rs 1 bn for the Artists’ Health Insurance. I am certain that,…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 9, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کی بدولت فلموں کے ذریعے پاکستان کے بیانیے، ورثے اور ثقافت کی ترویج اور اسکرین ٹورازم کی ترقی میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔