بجٹ میں ٹیلی کام سروسز پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کردی گئی

10 Jun, 2023 | 09:23 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ٹیلی کام سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح کم کردی۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کیا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ ٹیلی کام سروسز پر 19.05 فیصد کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے جس کو کم کر کے  16 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں  فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 3.5 فیصد کمی کی تجویز ہے۔

مزیدخبریں