(ویب ڈیسک)بجٹ میں ملکی توانائی کیلئے 83 ارب روپے مختص کیے گئے ،بجلی کی ترسیل اورمختلف گرڈ سٹیشنزکی اپگریڈیشن ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ میں بجلی صارفین کیلئے 570 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی تجویزدی گئی ہے۔
توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے بجٹ میں 83 ارب روپے مختص کیےگئےہیں جن میں سے 58ارب 44 کروڑروپے ملکی وسائل سے استعمال کئے جائینگے، بجلی کے نئے منصوبوں کیلئے 9ارب 17 کروڑرکھے گئے ہیں جن مین بجلی کی ترسیل اورمختلف گرڈ سٹیشنزکی اپگریڈیشن شامل ہے
ملک کے بجلی کے گردشی قرضہ 2500 ارب روپے جبکہ گیس کا گردشی قرضہ 1400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہیں ، بجٹ میں بجلی صارفین کیلئے 570 ارب روپے کی سبسڈی بھی دی گئی ہے ، سولرپینل کی درآمد اورمقامی سپلائی پرسیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ بجلی کے غریب صارفین کوسولر پینل قسطوں پربھی ملیں گے۔