ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے متعلق بڑی خبر

benazir income support programme
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 2022-23 کے لیے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 250ارب کی بجائے 364ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 آئندہ مالی سال رمضان پیکیج کیلئے5ارب روپےکی اضافی رقم رکھی گئی ہے آئندہ مالی سال بینظیر کفالت کیش ٹرانسفرکےلئے 266ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بینظیرتعلیمی وظائف پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ بچوں تک بڑھایا جائےگا جب کہ آئندہ مالی سال بینظیرتعلیمی وظائف کے لئے35ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔

 آئندہ مالی سال10ہزارنئےطالبعلموں کوبینظیرانڈرگریجوایٹ اسکالرشپ دی جائے گی اور بینظیرانڈر گریجوایٹ سکالرشپ کیلئے9ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

 بجٹ میں بینظیرنشونما پروگرام کیلئے ساڑھے 21ا رب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مستحق افراد کےعلاج اور امداد کیلئے پاکستان بیت المال کو 6 ارب روپےدیں گے۔