آندھی اور بارش،محکمہ موسمیات نے  اہم پیشگوئی کردی

10 Jun, 2022 | 05:29 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد میں بعد ازدوپہر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 پنجاب کے بیشترمیدانی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر خطہ ٔپوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب ، بھکر، لیہ ، ملتان میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔سا ہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ ، قصور،خانیوال،بہاولپور، ر حیم یا رخان ، ڈ ی جی خان اور لاہور میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔خطہ پوٹھوہار، نارروال، سیالکوٹ اور گجرات میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشترمیدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ کوہستان ،چترال،دیر ، کرم ، پشاور، مردان ، وز یر ستان اور سوات میں تیز ہوا وں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ڈی آ ئی خان ، بنو ں اور کوہاٹ میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔شام یا رات گرد آلود تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بعد دوپہرگرد آلود تیزہوائیں چلنے جبکہ بعض ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے بونداباندی متوقع ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی متوقع ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کومطلع جزوی ابر آلود جبکہ شام یا رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں