ویب ڈیسک:رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے کہا ہے کہ وہ آج سے عدت میں ہیں۔
انسٹاگرام پر دانیہ ملک کی جانب سے متعدد انسٹا اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جن میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیے۔ دانیہ نےانسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان پر تنقید کرتے ہوئے عدت سے متعلق سوال کیا گیا۔
تنقید کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ اگر آپ بیوہ ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ عدت کریں کیوں کہ جہاں عدت کا حکم ہے وہیں حق مہر کا بھی۔سوشل میڈیا صارف کی تنقید پر دانیہ نے لکھا کہ ’میں آج سے عدت میں ہوں ‘۔
ایک تنقید پر دانیہ نے جواباًکہا کہ مجھ پر جتنی تنقید کرنی ہے کرلو، عامر بھی سن کر روتے تھے، میں بھی رو لوں گی، اللہ دیکھنے والا ہے سب دیکھ رہا ہے۔
یاد رہے کہ فروری 2022 میں عامر لیاقت نے تیسری شادی دانیہ ملک سے کی لیکن 3 ماہ بعد دانیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیاتھا۔