(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان اور ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اچانک وفات پر ہر کوئی افسُردہ ہے، بھلے ہی وہ ان کے چاہنے ہوں یا ان کے ناقدین، سب ہی حیران بھی ہیں غمگین بھی۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا نام ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور عوام ان کی یاد میں کئی پوسٹس اور تبصرے کر رہے ہیں,خود عامر لیاقت کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تعزیتی تبصروں کی بھرمار ہے، اور لوگ ان کے ویڈیوز اور تصاویر شئیر کر رہے ہیں۔
ایسے میں مرحوم کی آخری ٹک ٹاک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ، عامر لیاقت کی آخری ٹک ٹاک ویڈیو میں ایک خاتون کچھ اشعار پڑھ رہی ہیں جبکہ تھمب نیل پر عامر لیاقت نے لکھا، “جب واپسی کا سوچا ہی نہیں تو آؤں کیسے، ابھی کچھ دن باقی ہیں، سامان سو برس کا تھا لیکن سوچنے کا پل ہی چھین لیا کسی نے۔”ان کی اس ویڈیو کو خوب شئیر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے تھے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔