ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا نیا ریلا، فی یونٹ بجلی کی قیمت میں بڑےاضافے کی منظوری

مہنگائی کا نیا ریلا، فی یونٹ بجلی کی قیمت میں بڑےاضافے کی منظوری
کیپشن: Electricity
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2021 کی سہ ماہی کے تحت 6 روپے 49 پیسے اور اپریل سے جون 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 33 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

جولائی سے ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 95 پیسے سستی کی گئی جب کہ جنوری سے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 47 پیسے سستی کی گئی ہے۔

صارفین پر نیپرا کے فیصلے کا اطلاق  وفاقی حکومت  کی منظوری کے بعد ہوگا۔