(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد پڑوسیوں نے کچھ اہم انکشافات کئے ۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ اُن کے گھر کے جنریٹر کے دھوئیں کی بو میرے گھر تک محسوس کی جاسکتی ہے، جب یہ واقعہ ہوا تو مرحوم کا گھر جنریٹر کے دھویں سے بھرا ہوا تھا۔
دوسری جانب اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں کل صبح 9 بجے سے 1 بجے تک بجلی بند رہی، دن میں تین سے چار بار تین تین گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی آتی کم ہے اور جاتی زیادہ ہے، گزشتہ چند روز سے ہمارے علاقے میں لوڈ شیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ معروف ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت گزشتہ شب اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے،ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔