ویب ڈیسک:ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے علیحدگی کیلئے خلع کا دعویٰ کرنیوالی تیسری بیوی دانیہ نے اب دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت سے انکی صلح کی بات ہوچکی تھی۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ کا شوہر کے انتقال پر رو رو کر براحال ہے۔ دانیہ نے عامر لیاقت حسین سے صلاح کا دعویٰ کیا ہے۔ویڈیو بیان میں انکا کہنا تھا کہ مجھے شوہر کی وفات پر دلی دکھ ہوا ہے میری عامر لیاقت حسین سے صلاح ہورہی تھی ۔ دانیہ نےوزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے شوہر سے آخری ملاقات کرائی جائے۔
دانیہ کے مطابق عامر لیاقت یہ بھی کہتے تھے کہ مجھے تم میں اپنی بیوی بیٹی اور ماں نظر آتی ہے۔ عامر لیاقت حسین کہتے تھے تم آجاؤ میں تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ساری باتیں بھلا دیں گے، جو تمہاری اور میری عزت گئی اس کو دوبارہ پالیں گے۔
دانیہ نے مزید کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ان کی دولت کے لیے اب باتیں کررہی ہوں۔ اللّٰہ عامر لیاقت کو جنت میں جگہ دے اور ان کے قبر کا عذاب بھی ختم کرے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تدفین آج بعد نمازِ جمعہ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔