ملتان سلطانز نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

10 Jun, 2021 | 11:54 PM

ویب ڈیسک : ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی کنگز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شکست دیکر انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان سپر لیگ6 میں یہ پہلا میچ ہے جس میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم فتح یاب ہوئی ہے ۔اس سے قبل اب تک کھیلے گئے تمام میچز میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہی فتحیاب ہوتی آئی ہے۔

 ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی کنگز کو 177 رنز کا ہدف دیا تھا مگر کراچی کنگز کی ٹیم 164 رنز پر ہی پہنچ سکی اور یوں ملتان سلطانز نے میچ پنے نام کرلیااور اس کے سا تھ سا تھ انوکھا ریکا رڈ بھی بنا ڈالا۔

مزیدخبریں