مشکلات میں گھرے محکمہ ریلوےسےمتعلق اچھی خبر

10 Jun, 2021 | 08:28 PM

 سٹی 42: وزیراعظم سیٹزن پورٹل میں عوامی شکایات کے حل کے لیے محکمہ ریلوے سرفہرست، اڑھائی سال میں ریلوے کے 44 مختلف شعبہ جات کے خلاف 43516 شکایات درج کروائی گئیں جبکہ  42950 شکایات بروقت حل کردی گئیں،566شکایات کے ازالے پر پیپرورک جاری۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم سیٹزن پورٹل میں عوامی شکایات کے حل کے لیے محکمہ ریلوے سرفہرست ہے، ریلوے کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلی رپورٹ  کےمطابق  بارے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر  محکمہ ریلوے سے متعلق  اڑھائی سال میں 43516 شکایات درج کروائی گئیں جن میں  شکایات ریلوے کے 44 مختلف شعبہ جات کے خلاف موصول ہوئیں۔ کل شکایات میں سے 42950 شکایات بروقت حل کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 566 شکایات کے حل کے لیے پروسیجر جاری،محکمہ ریلوے کےاعدادوشمار کے مطابق ریلوے کی آٹھ ڈویژنز کے خلاف کل 26305 شکایات درج ہوئیں،شکایات میں ریلوے لاہورڈویژن سب سے آگے، گزشتہ اڑھائی سال کے دوران ریلوے لاہور ڈویژن کے خلاف 8187 شکایات موصول ہوئیں،جن میں سے 8168 شکایات کا ازالہ کردیا گیا۔چیف کمرشل مینجر آفس کے خلاف 4129 شکایات وصول ہوئیں۔جن میں سے 4116 کا ازالہ کیا گیا.آئی جی ریلوے پولیس کے خلاف 154 شکایات درج، 145 شکایات کا ازالہ کردیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کےمطابق بیشتر شکایات کا ازالہ 20 روز کی ڈیڈ لائن میں کررہے ہیں۔ 
 

مزیدخبریں