ایکوفر چارجز کی وصولی کیلئے واٹرایکٹ 2019 میں ترمیم کافیصلہ

10 Jun, 2021 | 08:01 PM

سٹی 42: ایکوفر چارجز کی وصولی کیلئےاریگیشن قوانین کا سہارا نہیں لیا جائیگا جبکہ  واٹرایکٹ 2019 میں ترمیم کی جائیگی،واسا نےاصولی فیصلہ کرلیا، پنجاب حکومت نے چارجز وصول کرنے کا اختیار ریگولرائز کرنیکی منظوری دیدی ۔

  تفیلات کےمطابق  واسا  کی جانب سے  زیر زمین پانی نکالنے والوں سے ایکوفر چارجز کی وصولی کیلئے اریگیشن قوانین کا سہارا نہ لینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی سیکرٹری قانون،سیکرٹری اریگیشن اور ایم ڈی واساکا اہم اجلاس ہوا جس میں  واسا کو ایکوفر چارجز وصول کرنے کیلئے مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واسا اتھارٹیز ایکٹ میں اریگیشن کے مرہون منت قانون کے تحت ایکوفر چارجز وصول کررہا ہے جبکہ  صنعتوں، پرائیویٹ سکیموں اور بھاری مقدار میں زیر زمین پانی نکالنے والوں سے ایکوفر چارجز وصول کیے جارہے ہیں،

واساحکام کےمطابق واٹر ایکٹ 2019 میں ترمیم کے بعد واسا براہ راست بااختیار ہوجائے گا۔ قانون میں ترمیم کا فائدہ واسا لاہور سمیت پنجاب کے پانچوں واسا کو ہوگا، صوبائی سیکرٹریز نے ایم ڈی واسا کی اصولی تجویز سے اتفاق  کیاہے۔اس وقت صرف واسا لاہور کو ایکوفر چارجز کی مد میں سات کروڑ سے زائد ماہانہ آمدن ہورہی ہے، قانون میں ترمیم تک واسا کو اریگیشن کے قوانین ہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں