سکینڈل کوئین ادکارہ میرا کا ایک اور جھوٹ بےنقاب

10 Jun, 2021 | 07:25 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: میرا کی سی سی پی او لاہور کو دی ہوئی درخواست جھوٹی ثابت ہو گئی، میرا نے جس پراپرٹی کو اپنا کہا وہ میرا کی والدہ شفقت زہرا بخاری کے نام ہے۔ 

میرا کی والدہ نے 124 پی ایم ایم عالم روڈ کی پراپرٹی شاہد محمود نام کے اوورسیز پاکستانی کو فروخت کی۔ میرا کی والدہ نے شاہد محمود سے ایک کروڑ ادھار بھی لیا جو واپس نہیں کیا چیک باؤنس ہوا۔شہری شاہد محمودکا کہنا ہے کہ میرا کی والدہ مجھ سے فراڈ کر رہی ہیں جس کی ایف آئی آر کٹوا رہا ہوں۔

قبل ازیں سکینڈل کوئین میرا نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر  کو درخواست دے دی، جس میں موقف اختیار کیا کہ  میری پراپرٹی کرائے پر تھی جس پر کرائے داروں نے قبضہ کر لیا ہے۔

اداکارہ میرا کا الزام عائد کیا تھا کہ میری والدہ سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا کر ڈیفنس کا مکان بھی ہتھیا لیا گیا۔ جس کے لیے تھانے میں درخواست دی گئی لیکن پولیس ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کر رہے۔ اداکارہ میرا نے سی سی پی او کو درخواست دے دی جس پر سی سی پی او نے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔

مزیدخبریں