ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار مانی شہرت کیلئے سوشل میڈیا کےمنفی استعمال پر برہم

Hira mani and mani
کیپشن: Hira mani and mani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  پاکستانی  معروف اداکار سلمان شیخ عرف مانی شہرت کے لیے سوشل میڈیا کےمنفی استعمال پر کافی خفا نظر آئے۔ انہوں نےلکھا کہ کچھ لوگ تو محض چند منٹ کی شہرت کیلئے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ کیا اب ہمیں ذہانت، لکھنے کی صلاحیت، قلم جیسی چیزوں کو دفن کردینا چاہیے؟ 

 تفصیلات کےمطابق پاکستانی  معروف اداکار سلمان شیخ عرف مانی شہرت کے لیے سوشل میڈیا کےمنفی استعمال پر کافی  خفا نظرآئے،اداکار مانی کا کہنا تھا  آج کل کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے جس سے بلاشبہ کوئی انکار نہیں کرسکتا، ایسے میں لوگوں کیلئے شہرت حاصل کرنا معمولی بات ہے جو وہ سوشل میڈیا سے حاصل کرتے ہیں۔

مانی نے انسٹاگرام پر اسی حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے مواد اور تنازعات میں کیا فرق ہے؟ سال 2000 کے ابتدا میں جب میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس وقت وہی رائٹرز اور میزبان کامیاب تھے جن کے پاس ناظرین کو دینے کیلئے ہر ہفتے اچھا مواد ہوا کرتا تھا۔


اداکار سلمان شیخ عرف مانی  نے کہا کہ اگر کسی کے پاس نیا آئیڈیا نہیں ہوتا تھا تو وہ اس فیلڈ میں آگے نہیں بڑھ پاتا تھا، نا ہی اسے زیادہ مواقع ملتے تھے۔ا نہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آج کے دور میں 10 منٹ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ٹک ٹاک، اسنیک ویڈیو اور وی لاگ جیسی بہت چیزیں آچکی ہیں جب کہ آئیڈیاز اور مواد کہیں غائب ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ تنازعات نے لے لی ہے۔ اداکار مانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگ تو محض چند منٹ کی شہرت کیلئے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ کیا اب ہمیں ذہانت، لکھنے کی صلاحیت، قلم جیسی چیزوں کو دفن کردینا چاہیے؟