پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال، گدھوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

10 Jun, 2021 | 06:43 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:تحریک انصاف حکومت کے تین سال میں 2 لاکھ گدھے بڑھ گئے،  اقتصادی سروے رپورٹ 2020-21 میں دلچسپ انکشاف سامنے آگئے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق  2018-19 میں ملک میں گدھوں کی تعداد 54 لاکھ تھی جو کہ 2020-21 میں گدھوں کی تعداد 56 لاکھ ہو گئی، گائے 37 لاکھ، بھینسوں کی تعداد میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑ بکریاں اور اونٹوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا، تاہم رپورٹ کے مطابق گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہ ہوا۔

دوسری جانب  اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران آٹو موبائل انڈسٹری کی ترقی میں 182 فیصد تک اضافہ ہوا. کاروں کی مینوفیکچرنگ میں 36.4 فیصد اضافہ ہوا، نئی کاروں کی تعداد 88 ہزار 628 سے بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی،  جیپ کی پیداوار میں 182.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بسوں کی پیداوار 4.3 فیصد، ٹرک 2.6 فیصد بڑھ گئے۔  ایک سال میں ٹریکٹرز کی پیداوار میں 65.2 فیصد اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں