حافظ شہباز علی: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹر نیشنل اور ایشین ہاکی فیڈریشن کی ہدایات کے مطابق امپائرز کے ٹیسٹ لینے کا اعلان کردیا۔
انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے طریقہ کار کے مطابق پی ایچ ایف سال میں دو مرتبہ امپائرز کے فٹنس ٹیسٹ لے گی۔ اس حوالے سے پی ایچ ایف نے ملک بھر کے امپائرز کو ٹیسٹ کے لیے سرکلر جاری کر دیا ہے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے قومی امپائرز کے ٹیسٹ ہر سال 15 فروری اور یکم اکتوبر کو لئے جائیں گے۔
ٹیسٹ پاس کرنے والے امپائرز کی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں تقرری کی جائے گی، آئی ایچ ایف اور اے ایچ ایف کے شیڈول ٹیسٹ سے 15 روز قبل پاکستانی امپائرز کی ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ پاکستان امپائرز کا فٹنس ٹیسٹ ہاکی فائیو ٹورنامنٹ سے قبل لیا جائے گا۔