مکان،دکان گروی یا کرائے پر لینےاور دینے والوں کےلئے اہم خبر

10 Jun, 2021 | 02:46 PM

Imran Fayyaz

 (عرفان ملک)کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم ،گھر، مکان، دکان کرائے یا گروی پر دینا ہے تو تھانے میں اندراج کروانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اندراج نہ کرنے کی صورت میں مالک مکان اور کرایہ دار دونوں پرمقدمہ درج ہوگا ،پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 414 مقدمات درج کئے گئے۔رواں سال لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے751 مالکان اور کرایہ داروں کو گرفتار کیا۔

ماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں 131 مقدمات درج، 239 ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہصدر ڈویژن میں 74 مقدمات درج، 138 ملزمان گرفتار،کینٹ میں 88 مقدمات، 162 ملزمان کو گرفتار ،اقبال ٹاﺅن میں 22 مقدمات درج  33 ملزمان  گرفتار ،سٹی ڈویژن میں 71 مقدمات درج، 130 ملزمان گرفتار جبکہ سول لائنز ڈویژن میں28 مقدمات درج 49 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔سی سی پی او لاہور  غلام محمود ڈوگر  نے ہدایت کی ہے کہ شہری اپنے گھر، دکان کی حفاظت کےلئے کرایہ داروں کا اندراج کروائیں۔

مزیدخبریں