(سعدیہ خان) لاہور چڑیا گھر کے دو کینگرو چل بسے، ہلاک ہونے والے کینگرو میں نر اور مادہ شامل تھے، نر کینگرو گزشتہ کچھ ماہ سے بیمار تھا۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق نر کینگرو چڑیا گھر کی تحویل میں آنے سے پہلے مختلف امراض میں مبتلا تھا، ویٹرنری ڈاکٹرز طبی سہولیات فراہم کر رہے تھے جبکہ مادہ کینگرو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور ہلاک ہوگئی۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں مگر دونوں کینگرو جانبر نہ ہوسکے، دونوں یکے بعد دیگرے ہلاک ہوئے جن کی ڈیڈ باڈیز پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔