آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

10 Jun, 2021 | 12:07 PM

Arslan Sheikh

جمال الدین جمالی: آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا کیس، ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے قتل کیس پر فیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے قتل کیس پر سماعت کی۔پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا ،ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج ہے۔ملزمہ نے شوہر کو سر میں ڈنڈا مار کر قتل کیا۔

 ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتول کی بیوی کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ عدالت نے ملزم بلال رضوان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔ مقدمہ میں 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔  

مزیدخبریں