(کومل اسلم)شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے سبب آج بھی درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سورج کا پارہ ہائی ہونے سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 40فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوا 2 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کرنے کے ساتھ رات کے اوقات میں ہوا چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ماہرین نے گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ گھروں میں محدود رہ کر زیادہ سے زیادہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ گرمی کی شدت سے بچ سکیں۔