ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کس معروف بھارتی اداکار نے اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش کی؟

Meera marriage offer
کیپشن: Meera marriage offer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹاؤن ( سٹی42 ) پاکستانی فلمسٹار میرا نے بھارتی فلمسٹار عمران ہاشمی سے شادی کی پیشکش ہونے کا بڑا دعویٰ کر رکھا ہے۔

اداکارہ میرا کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو کِلپ سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی جانب سے شادی کی پیشکش کا دعویٰ کیا ہے۔ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ 'جب وہ فلم 'نظر' کی شْوٹنگ کیلئے بھارت میں موجود تھیں تو انہیں وہاں عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے منع کردیا تھا۔

میرا نے کہا کہ ہدایت کار مہیش بھٹ نے انہیں بھارتی اداکار اشمیت پٹیل سے بھی شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اشمیت پٹیل سے بھی شادی سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ مذہب کا ایک نہ ہونا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے سال 2003 اور 2004 میں بھارت کا دورہ کیا تھا اور ان کی پہلی بالی وڈ فلم ’نظر‘ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے بعد میرا نے بالی وڈ کی دوسری فلم ’کسک‘ میں بھی کام کیا تھا جو سال 2006 میں ریلیز ہوئی تھی، میرا کی آخری فلم باجی تھی جو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی تاہم ان کے مداح ابھی بھی انہیں فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer