(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں زیرتعلیم پہلی سے ساتویں جماعت کے طلباء کو اگلی جماعت میں پرموٹ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے پہلی سے ساتویں جماعت تک کے طلباء کو پروموٹ کرنے کا نوٹفیکشین جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق سرکاری ونجی سکولز دونوں پر ہوگا۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب سائرہ اسلم کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن کے بعد پہلی سے ساتویں جماعت کے تمام طلباء اب بغیر امتحان اگلی جماعت میں بیٹھیں گے، طلباء کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ حالیہ کورونا وائرس وباء کے پیش نظر کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباوطالبات کو رواں ماہ مفت کتابیں ملنے سے تعلیم کا سلسلہ ایک بار پھر سے باقاعدہ شروع ہوجائے گا۔
Notification:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) June 10, 2020
All students in Punjab Public and Private Schools have been Promoted to next classes without Annual Examinations due to the Covid 19 Pandemic situation. pic.twitter.com/a0FcWc8Ov9
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے ہزاروں سرکای سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں گھپلوں کے معاملے پر سکولوں سربراہان نے ہدایات کے باوجود نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ فراہم نہ کیا، پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے سکولوں کو دوبارہ تصدیق شدہ بجٹ کا ریکارڈ یکم جولائی تک سیس پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی۔پی ایم آئی یو کی ہدایت کے باوجود سکولوں نے نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ "سیس "پر اپ لوڈ نہ کیا۔سکولوں کو مالی سال 2018 اور 2019 کا این ایس بی ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق متعدد سکول سربراہان نے بغیر تصدیق نان سیلری بجٹ کا غلط ڈیٹا سیس پر اپ لوڈ کردیاتھا۔پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹشن یونٹ نے سکولوں کو دوبارہ این ایس بی کا تصدیق شدہ ریکارڈ اپ لوڈ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ پی ایم آئی یو کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق تمام سکول یکم جولائی تک این ایس بی کا ریکارڈ سیس پر اپ لوڈ کریں گے ۔درست ڈیٹا فراہم نہ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔