(سعید احمد سعید)بجٹ سے قبل ہی پی آئی اے ملازمین کے لیے بری خبر، پی آئی اے حکام نےملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کیا،سی ای او پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک نے پی آئی اے ملازمین کے نام خط لکھا، افسران کی تنخواہوں میں سے 10 سے 25فیصد تک کٹوٹی کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کے نام لکھے گئے خط کے مطابق کورونا کے باعث مارچ 2020 سے پی۔آئی۔اے کا فضائی آپریشن صرف 10فیصد رہ گیا، جس پر موجودہ حالات میں پی آئی اے کا زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا فیصلہ کیا ہے، کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر ا یئرلائن انڈسٹری کو 314 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا، جس پر دنیا بھر میں ایرلائن نے ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیاہے، کئی ایرلائن نے ملازمین کو چھٹیوں پر بھی بھیج دیا۔
پی۔ آئی۔اے بھی ایک دہائی سے زائد عرصے سے مالی خسارے میں ہے، موجودہ حالات میں پی۔ آئی۔اے کا زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا فیصلہ کیا ہے، گروپ ایک سے چار تک کے ملازمین کی تنخواہوں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایک لاکھ سے 2 لاکھ روپے تنخواہ پر 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیاہے، 2 لاکھ سے 5 لاکھ تک 15 فیصد کمی کا فیصلہ، 5 لاکھ سے زائد تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد کمی کردی گئی، تنخواہوں میں کمی سب سے پہلے سی ای او اور پی آئی اے کے محکمانہ سربراہوں نے اپنے اوپر لی۔ تنخواہوں کمی کورونا کے باعث عارضی طور کیا ہے، فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی تنخواہیں عام سطح پر بحال کردی جائیں گی۔