حافظ شہباز علی: قومی کرکٹ ٹیم کے سپن باولنگ کوچ مشتاق احمد کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بالکل مختلف ماحول میں ہونےجارہی ہے ، یہ ایک مشکل صورتحال ہےسب مل کر کام کریں گےتوکامیابی حاصل ہو گی ۔
ویڈیو لنک کانفرنس کرتےہوئےمشتاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ساتھ کنسلٹنٹ کام کررہےہیں قومی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں، مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کرکٹ بالکل نئے انداز میں ہونے جا رہی ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی ۔
مشتاق احمد کا کہناتھا کہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز کو بہت غورسے دیکھنا ہوگا ، اس وقت نوجوان فاسٹ باؤلرز ہی ہماری قوت ہیں تاہم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا، مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ یونس خان اورمیری ذمہ داری مصباح اور وقاریونس کی مددکرناہے، اور اگر مل کر کام کریں گے تو کامیابی حاصل ہو گی ۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد کرکٹ میں واپسی پر کھلاڑیوں کے مسلز کی بحالی پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اعتماد کی بحالی پر کام کرنا ہوگا ، ٹیم کمبی نیشن پچز دیکھ کربنائیں گے.
دوسری جانب ترجمان آئی سی سی کے مطابق چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے کرکٹ کمیٹی کی تمام سفارشات منظور کر لی ہیں، بولرز کے گیند پر تھوک لگانے پر پابندی ہوگی ،ابتدا میں امپائرز پلیئرز کو ایڈجسٹ ہونے میں مدد کیلئے نرمی کا مظاہرہ کریں گے،میچز میں اگر گیند پر تھوک لگایا تو وارننگ جاری ہوگی، دوسری وارننگ کے بعد پانچ رنز پنلٹی کے حریف ٹیم کو ملیں گے۔
ٹیسٹ میچز میں میچ کے دوران ٹیمیں کووڈ ری پلیسمنٹ کھلاڑی حاصل کرسکیں گی،کووڈ ری پلیسمنٹ ٹیسٹ کے دوران کسی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہوگا،ٹیموں کو فی اننگ اضافی ری ویو دے دیا گیاہے، ٹیسٹ کرکٹ میں تین اورون ڈے میں دو اضافی ری ویو ہوں گے۔انٹرنیشنل میچز میں نیوٹرل امپائرز کی شرط عارضی طور پر ختم کر دی گئی ہے، مقامی امپائرز کا تقرر آئی سی سی کرے گی۔