ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عورتوں کی نسبت مرد وں کو زیادہ کورونا ہوتا ہے!!

عورتوں کی نسبت مرد وں کو زیادہ کورونا ہوتا ہے!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ملک میں کورونا کے وارخطرناک حدتک بڑھنے لگے۔پہلی بار ایک دن میں پانچ ہزار سے زائد کیس سامنے آگئے۔ماہرین طبی کا کہناتھا کہ  عورتوں کی نسبت مردوں کووائرس زیادہ ہورہاہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا نے تباہی مچا رکھی اس کے وارخطرناک حدتک بڑھنے لگے،پہلی بار ایک دن میں پانچ ہزار سے زائد کیس سامنے آگئے۔پاکستان سب سے زیادہ کیسزکے لحاظ سے دنیا میں پندرہویں نمبرپر آگیا۔گزشتہ 24گھنٹے میں 5ہزار385کیسز سامنے آئے،ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 13ہزار702ہو گئی،کورونا کے باعث 83افراد جان سے گئے۔

پاکستانی پروفیسرجاویداکرم کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے5سے7فیصدلوگوں کوپھیپڑوں میں سوزش ہوئی،عالمگیر وبا  سے عورتوں کی نسبت مرد زیادہ متاثر ہورہے ہیں، پنجاب میں 69 فیصد مرد جبکہ 31 فیصد خواتین اس بیماری کا شکار ہیں,ان کا کہناتھا کہ کوشش کریں کہ بہت کم وینٹی لیٹر کو استعمال کریں،کورونا کے مریضوں کی صحت کے بارے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہناتھا کہ پلازمہ ذریعے لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
80فیصدافرادپلازما لگانےسےصحت یاب ہوگئے،200سےزائدافرادکوپلازمہ لگایاجاچکاہے،پلازما کی دستیابی کا مسئلہ بنا ہوا ہے،پلازما دینے والے ہماری بات نہیں سمجھ پا رہے،صحت یاب ہونےوالےمریض پلازما نہیں دے رہے،ایک پلازما دینےسےدوافراد کی جان بچ سکتی ہے،ڈاکٹر طاہرشمسی کا مزید کہناتھا کہ پلازما کیلئےروزانہ 300سےزائد درخواستیں مل رہی ہیں،کوروناسےصحتیاب مریض کو پلازما دینےسےکوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیسزرپورٹ ہوئے، 23 ہزار 799 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے5385 کیسز مثبت آئے ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکے اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسزکے بعد پنجاب میں 43 ہزار460 ،سندھ 41 ہزار303 ،خیبرپختونخوا14 ہزار527،بلوچستان 7ہزار 31 ،اسلام آباد5ہزار963 اورگلگت بلتستان میں 974 افراد کورونا سےمتاثرہ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 83 افراد موذی مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے،کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 2255 ہوگئی ،صوبہ پنجاب 807 اموات کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سندھ میں 696 خیبرپختونخوا610 ،بلوچستان 62 اسلام آباد 57 اور گلگت بلتستان میں 14جاں بحق ہوئےہیں،ملک بھر میں 36ہزار308افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer