پاکستان میں موجود ڈاکٹر عدنان کا نواز شریف کو اہم مشورہ

10 Jun, 2020 | 11:20 AM

M .SAJID .KHAN

(عمر اسلم)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو صحت عامہ بہتر کرنے کیلئے روزانہ چہل قدمی کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نےسماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف صحت عامہ بہتر کرنے کیلئے چہل قدمی کریں،سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ چہل قدمی کو معمول بنائیں۔

ڈاکٹر عدنان نےسابق وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جسمانی سرگرمی میں مشغول ہوں اور برطانیہ میں لاک ڈاون کے قوانین میں نرمی آنے کے ساتھ ہی وہ ہر روز چلیں,اب  چونکہ لاک ڈاؤن کو کم کیا گیا ہے اور حکام صحت کی وجوہات کی بناء پر باہر جانے کی اجازت دے رہے ہیں ، وزیر اعظم نوازشریف باقاعدگی سے جسمانی سرگرمی کریں اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے روزانہ پیدل چلنے کا انتظام کریں،سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر اور دائمی رینل کی بیماری ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں 6 ماہ کے قیام کے بعد ڈاکٹر عدنان خان دو ہفتے قبل پاکستان آئے اور دوبارہ پھر واپس چلے جائیں گے۔وہ پی کے788 پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے ان کے ساتھ مریم نواز بھی آئیں،گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن کے کافی شاپ میں خاندان کے افراد کے ساتھ بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس پر نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہہ نواز شریف کی تصویر جاری کرنے کا مقصد تشہیر نہیں بلکہ تذلیل تھا جو ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ جو لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر میری بے ہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں، ان کیلئے میاں صاحب کے گھر کی خواتین اور بچیوں کی چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟ اس تصویر سے میاں صاحب کے چاہنے والے خوش ہوئے ہیں اور ان کو حوصلہ ملا ہے۔


 

مزیدخبریں